ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔ اورفائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ۔ماریس ایراسمس اور کمار دھرماسینا کو فائنل کیلئے فیلڈ امپائرز مقررکر لیا گیا ہے جبکہ کرس گفانی ٹی وی امپائر اور پال ریفل فورتھ امپائر ہوں گے۔اورسری لنکا کے رنجن مدوگالے فائنل کے میچ ریفری ہوں گے۔خیال رہے کہ 2019 کے ورلڈکپ کے فائنل میں بھی ماریس ایراسمس اور کمار دھرماسینا فیلڈ امپائر تھے اور دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈنے فتح حاصل کر لی تھی۔
0 2 Less than a minute



