اہم خبر

پیلی ڈائری’والے سبیل ممتاز کیخلاف انکوائریاں تقریبا فائنل : کسی بھی وقت گرفتاری کا امکان جی 16 میں وزارت داخلہ ہائوسنگ سوسائٹی میں سبیل ممتاز نے آفتاب شاہ کیساتھ ملکر 4 سے 5 ارب کے غیر قانونی رہائشی وکمرشل پلاٹ بنائے جن کی فہرست اداروں کے پاس ہے جموں وکشمیر سوسائٹی میں خیبر ون ، خیبر ٹو اور خیبر تھری نامی کمرشل پلازوں کی تعمیرات کے پیچھے کس کا سرمایہ ہے؟کیا کوئی پوچھے گا ؟ سبیل ممتاز نے ایک بھاری سرمایہ کاری نیو ائیر پورٹ کے قریب ایک سوسائٹی میں کر رکھی ہے،غزنوی کی تحقیقاتی رپورٹ

اسلام آباد(تحقیقاتی رپورٹ)رئیل اسٹیٹ میں پیلی ڈائری کے نام سے پکارا جانے والے سبیل ممتاز کے حوالے کچھ نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، روزنامہ غزنوی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت جی 15 اور جی 16 میں ہونیوالے اربوں روبے کی لوٹ مار کی انکوائری نیب اور ایف آئی اے میں آخری سٹیج پر ہے اور کسی بھی وقت وزارت داخلہ ہائوسنگ سوسائٹی کے آفتاب شاہ اور انکے دیرینہ پارٹنر سیکرٹری جموں وکشمیر سوسائٹی سردار سبیل ممتاز کی گرفتاری کا امکان ہے ۔ادھر ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی انکوائری مکمل ہوگی تو ان کی نیب اور ایف آئی اے کی ٹیموں کی مارک شدہ جائیدادیں ضبط، بینک اکائونٹس منجمد اور ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی تیاریاں کی جاچکی ہیں، ذرائع کی مطابق جن پبلک پارکس ، مساجد ، سکول کے پلاٹوں پر رہائشی وکمرشل پلاٹ الاٹ کئے گئے ان کی مکمل تفصیلات نیب اور ایف آئی اے کے پاس موجود ہیں یہ ایسے ناقابل تردید ثبوت ہیں جوکہ سوفیصد آفتاب شاہ اور سبیل ممتاز کے گلے میں پھنس کررہ گئے ہیں،سبیل ممتاز کی 4 سے 5 ارب روپے کی اس لوٹ مار کی کمائی کہاں کہاں لگائی گئی؟
اسکی تفصیلات بھی روزنامہ غزنوی اور تحقیقی اداروں کے پاس موجود ہیں ۔ بتایا گیا کہ سبیل ممتاز نے اپنے برادر نسبتی کے ذریعے جموں وکشمیر میں ہی خیبر 1 ،خیبر ٹو اور خیبر تھری کمرشل پلازے کھڑے کئے جبکہ ایک بھاری سرمایہ کاری ائیر پورٹ کے قریب موجود سوسائٹی میں بھی کی۔
2
اسلام آباد(تحقیقاتی رپورٹ)وہ کون سی سوسائٹی ہے جہاں پر سبیل ممتاز نے ایک دو یا چند درجن نہیں سینکڑوں رہائشی وکمرشل پلاٹ خریدے ؟آجکل پیلی ڈائری والا یہ شخص کہاں بیٹھتا ہے ؟ اور اسکو اس منصب تک پہنچانے والا کون ہے ؟ کل کے غزنوی میں پڑھیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button