Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
آج چھڑی بدلے گی 2 ماہ میں الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی شیخ رشید - Dailyghaznavi
موسم

آج چھڑی بدلے گی 2 ماہ میں الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج چھڑی بدلے گی اور 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 4ماہ سے پنجاب اسمبلی کااجلاس جاری ہے، اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہیں۔ حکومت میں آنیاور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن کے بیان نیاس کو رسواکردیا۔ آج چھڑی بدلے گی۔ 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی۔ معیشت ہی قومی سلامتی ہے، جس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی، اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو ایک سال میں2الیکشن کینہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی، انہوں نے کہا کہ گوٹی پھنس گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 77 وزرا خزانے پر بوجھ ہیں۔ 8 مہینے سے فاقہ کشی، مہنگائی اور اب آئی ایم ایف کا جواب ہے۔ جو لندن دوائی لینے گئے تھے وہ نیو ائر کی چھٹیاں منارہیہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ الٹی گنتی شروع، جی کاجاناٹھہرگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button