بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والے اپنے بھائی ابراہیم علی خان کو مشورہ دینے سے گریز کیا ہے۔
بھارتی اخبار سے گفتگو کے دوران سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے اعتراف کیا کہ وہ ابھی تک اس قابل نہیں کہ اپنے بھائی ابراہیم علی خان یا کسی کو بھی مشورے دیں۔
سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری ایک خوبصورت کاروبار ہے اور ابراہیم علی خان خوش قسمت ہے جو اس دنیا (بالی وڈ انڈسٹری )میں داخل ہورہا ہے اور اگر ابراہیم کو اس دوران کسی بھی معاملے میں مشورے کی ضرورت محسوس ہو تو ہمارے خاندان میں مجھ سے بھی بڑے اداکار موجود ہیں جو مجھ سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ابراہیم کو صرف اتنا ہی مشورہ دوں گی کہ ہمیشہ ایک باہمت انسان بنے، میرا نہیں خیال کہ میری اوقات ابھی تک ایسی ہے کہ میں کسی کو مشورہ دوں، میری فیملی میں میرے والد اور والدہ موجود ہیں جو ابراہیم کو مشورہ دے سکتے ہیں ۔