کینیڈا : ہیکرز نے موبائل فون ہیک کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، صرف ایک مس کال سے بھی آپ کا موبائل فون ہیک ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال الجزیرہ کے 36 صحافیوں کے موبائل فون مس کال کے ذریعے ہیک کیے گئے ہیں ۔کینیڈا میں انٹرنیٹ اور سائبر سکیورٹی کے ادارے سٹیزن لیب نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں سال اسرائيل کے سائبر سیکورٹی اور جاسوسی پر کام کرنے والے ادارے این ایس او کے پیگاسس سپائی ویئر کے ذریعے الجزیرہ کے صحافیوں کے فون ہیک کیے گئے۔ ایسی ہیکنگ کو زیرو کلک کا نام دیا جاتاہے جس میں ہیکر صرف ایک مِس کال دے کرفون ہیک کرلیتے ہيں۔