ہم سب اپنے اسمارٹ فون کی حفاظت کے لیے اس پر کور چڑھا کر رکھتے ہیں تاکہ یہ گرے تو ٹوٹنے سے بچ سکے۔
اسمارٹ فون پر اکثر لوگ ٹرانسپیرنٹ جیلی کور چڑھا کر رکھتے ہیں اور یہ بات ہم سب نے ضرور نوٹ کی ہو گی کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ جیلی کور پیلا پڑ جاتا ہے۔
آج ہم آپ کو اس ہی سوال کا جواب دیں گے کہ جیلی کور پیلا کیوں پڑ جاتا ہے؟
عام طور پر اسمارٹ فون کے ٹرانسپیرنٹ جیلی کور سلیکون سے بنتے ہیں جو کہ سستا ہونے کے ساتھ ساتھ لچکدار بھی ہوتا ہے۔
بد قسمتی سے گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ پولیمرز پیلے رنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں، یہ ایک قدرتی عمل ہوتا ہے جب پولیمرز پر کسی بھی طرح کا کیمیکل، روشنی یا حرارت پڑتی ہے تو یہ ٹرانسپیرنٹ سے پیلے رنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔