محمدی مسجد لال کرتی میں نظام ریاست مدینہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ قوم کی کامیابی ترقی کا محور نظام ریاست مدینہ ہے ۔کہ نظام ریاست مدینہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس پر کسی بھی لیبر پیوندکاری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ریاست مدینہ یہ ہے کہ اللہ کے سوا کوئی دین نہ ھو۔قرآن وسنت کے سوا کوئی آئین نہ ہو۔ امت مسلمہ آقا کے روشن خیالی کو اپنا شعار بنائے المیہ ہے ہم اپنے آپ کو بدلتے نہیں اسلام بدلنے کی بات کرتے ہیں اسلام نام پر جان دینے والے اپنی جان پر اسلام نافذ نہیں کرتے ریاست مدینہ کے مقابلے میں نیو ورلڈ آرڈر کی کوئی حیثیت نہیں شریعت کی عظمتوں سے نہ بلد اپنی عاقبت خراب کر رہے ہیں۔شر پسندوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ریاست مدینہ سے بہتر کوئی نظام نہیں۔ اظہار بخاری نے کہا قیام پاکستان کا مقصد ریاست مدینہ تھا تو بقا بھی ریاست مدینہ ھے۔فرسودہ نظام کی کھوکھلی عمارت گرانے اور نظام ریاست مدینہ کی بنیاد رکھنے کے لیے قوم متحد ہوجائے کیونکہ نظام اسلام ایسا ضابطہ حیات ۔ اور اتباع رسول سرمایہ حیات ہیں اصل مسئلہ نظام ریاست مدینہ نہیں ہماری سوچ کا ھے۔ہم نے دنیاوی آرام کی خاطر اسلام کے سنہری اصولوں کو فراموش کر دیا۔جس قوم کو سب سے زیادہ متحد ہونا چاہیے تھا آج وہ سب سے زیادہ منتشر نظر آتی ہے۔ نظام ریاست مدینہ پرکشش نظام جسے اپنانے والا نکھر چھوڑنے والا بیکھر جاتا ہے۔ریاست مدینہ میں صحابہ جسم پروری نہیں انسان کی خدمت کے لیے حکمرانی کرتے تھے ریاست مدینہ کے حکمران کفن بھی پرانا پہن کر دنیا میں مثال قائم کر گئے۔
0 0 1 minute read