ریاض ( راجہ عابد عزیز ) سعودی عرب کے معروف صحافی اور پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے چیئرمین عابد شمعون چاند اور سی ای او اوورسیز انمول میڈیا گروپ صدر گلف زون انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان زاہد شریف کی عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی صاحب سے خصوصی ملاقات ملاقات میں باہمی امور پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا کہ ہمیں قرآن و حدیث اور سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روشنی کشید کر کے انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں ایسا نکھار پیدا کرنا ہوگا جس سے ثابت ہو کہ ہم واقعتا آقائے دو جہاں کے ادنی غلام ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک اور معاشروں نے خود کو پیارے نبی کی سیرت کےمطابق ڈھالتے ہوئے فلاحی ریاست کے تصور کو حقیقت بنایا جبکہ اگر ہم آج بھی اپنی زندگیوں کو قرآن و حدیث کے ساتھ ہم آہنگ کرلیں تو ہماری زندگیوں میں بھی خوبصورت انقلاب آ سکتا ہے عابد شمعون چاند نے کہا کہ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کو اللہ تعالی نے صحیح معنوں میں دین کی سمجھ فرمائی ہے جس کی روشنی سے ہماری معاشرتی اور دینی زندگیوں میں خوبصورتی پیدا ہونی چاہیے زاہد شریف نے کہا کہ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی دین اسلام کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے ان کی حیات مبارکہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ان کی سرپرستی میں دین اسلام کی جو ترویج ہو رہی ہے وہ نا قابل فراموش ہے ملاقات کے آخر میں زاہد شریف اور عابد شمعون چاند نے سعودی عرب میں ادارہ المصطفے انٹرنیشنل کے لیے خصوصی تعاون کی یقین دہانی کروائی پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی صاحب نے وفد کے دونوں حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان سعودی عرب سمیت عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا فرمائی
0 0 1 minute read