لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 42 فیصد زیادہ ٹیکسز جمع کر لیے، جولائی تا دسمبر 2020 میں 74 ارب روپے کے ٹیکسز جمع کیے گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے 25 سروسز پر ٹیکس کم کرنے کے باوجود پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 42 فیصد زیادہ ٹیکسز جمع کیے اور جولائی تا دسمبر 2020 میں 74 ارب روپے کے ٹیکسز جمع کیے گئے،کورونا کی وجہ سے 25 سروسز پر ٹیکس ریٹ 16 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کیا گیا تھا،یہ کامیابی ہماری ٹیم کی انتھک محنت اور آٹومیشن کے وژن پر عملدرآمد کا ثمر ہے۔
کورونا کی وجہ سے 25 سروسز پر ٹیکس ریٹ 16٪ سے کم کر کے 5٪ کرنے کے باوجود پنجاب ریونیو اتھارٹی نے جولائی تا دسمبر 2020 میں پچھلے سال کے مقابلے 42٪ زیادہ ٹیکسز جمع کیے (74 ارب روپے)
یہ کامیابی ہماری ٹیم کی انتھک محنت اور automation کے وژن پر عملدرآمد کا ثمر ہے. @HashimJBakht
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) January 2, 2021