اہم خبر

کشمیری5اگست 2019کو کبھی بھی بھول نہیں سکتے ، مسئلہ کشمیر کے حل کی اشد ضرورت ہے، محبوبہ مفتی

سرینگر08جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ 5اگست 2019کو کشمیری کبھی بھی بھول نہیں سکتے کیونکہ اس روز غیر جمہوری طریقے سے انکے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ انہوںنے کہا کہ نئی دلی کے فیصلے کی وجہ سے کشمیر کے لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے اور وہ سخت نالاں ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے بیج بہاڑہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہراساں کرنے اور لوگوں کے خلاف جنونی طرح کے حربے آزمانے سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ نئی دلی کو فوری طورپر کشمیر میں ہراساں کرنے کی کارروائیاں بند کرنا ہونگی تاکہ لوگ کھلی فضا میں سانس لے سکے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموںوکشمیر کے لوگ تنازعہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں اور سبھی مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل ہو سکتے ہیں جس کیلئے بھارت کو پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنا ہوگی تاکہ اس مسئلے کا کوئی حل نکل سکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کافی پرانا ہے اور اس کی حل کرنے کی اب اشد ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button