Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
خودکشی سے قبل اداکارہ تونیشا نے شیزان سے نہیں بلکہ کس سے آخری بار رابطہ کیا تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف - Dailyghaznavi
موسم

خودکشی سے قبل اداکارہ تونیشا نے شیزان سے نہیں بلکہ کس سے آخری بار رابطہ کیا تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی سے متعلق کیس میں ایک نیا انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ملزم شیزان خان کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ خودکشی سے قبل اداکارہ شیزان خان کے ساتھ نہیں بلکہ کسی اور شخص کے ساتھ آخری بار رابطہ کیا تھا۔وکیل نے بتایا کہ تونیشا اس آدمی سے آن لائن ڈیٹنگ ایپلی کیشن ’ٹنڈر‘ پر ملی تھی اور ممکنہ طور پر اس سے محبت کرنے لگی تھی۔ اپنی موت سے 15منٹ قبل اداکارہ نے اسی شخص سے آخری بار ویڈیو کال پر بات کی تھی۔ شیزان کے وکلا ئنے اس آدمی کی شناخت علی کے نام سے بتائی ہے۔وکلائنے عدالت میں بتایا کہ تونیشا شرما 21سے 23دسمبر کے دوران علی نامی اس شخص کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھی اور خودکشی کے دن بھی اس شخص سے اس کا رابطہ رہا۔ واضح رہے کہ شیزان خان اداکارہ تونیشا شرما کا سابق بوائے فرینڈ ہے، جو پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ کہا جا رہا تھا کہ شیزان خان کے دھوکہ دینے پر دلبرداشتہ ہو کر اداکارہ نے خودکشی کی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button