Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
ہریتک روشن کا اپنی49 ویں سالگرہ کے موقع پر آنے والی نئی فلموں سے متعلق دلچسپ انکشاف - Dailyghaznavi
موسم

ہریتک روشن کا اپنی49 ویں سالگرہ کے موقع پر آنے والی نئی فلموں سے متعلق دلچسپ انکشاف

ممبئی :بالی ووڈ فلم کہو نہ پیار ہے سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والے معروف اداکار ہریتک روشن 2024 میں اپنی آنے والی نئی فلم "فائٹر” سے ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔ہریتک روشن کا اپنی نئی فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ نئی فلم میں لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن نے اپنی 49ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی نئی آنے والی فلم” فائٹر ” اور آنے والی دیگر فلموں کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ "2024 میں ریلیز کیلئے پیش کی جانے والی ان کی فلم”فائٹر” کی عکسبندی میں اصلی طیاروں کا استعمال کیا گیا ہے اور ان طیاروں پر اسٹنٹس بھی کئے گئے ہیں. آسام میں فلم فائٹر کی شوٹنگ کا تجربہ ناقابل یقین رہا ہے اس فلم کی تیاری کیلئے بھارتی ائیر فورس سے تعاون کیا گیا ہے اور ائیر فورس کے نوجوانوں کو دیکھ کر وہ بہت متاثر ہوئے ہیں ایکش ہیرو ہریتک روشن نے اپنی مشہور فلم "کوئی مل گیا” کے سیکوئل "کرش کی 3 فلموں کے بعد نئے سیکوئل "کرش 4 ” کو جلد متعارف کروانے کا بھی عندیہ دیا ہے جبکہ اداکار نے بتایا کہ” ان کی ایکشن تھرلر فلم "وار” کے سیکوئل پر بھی کام جاری ہے۔”کرش 4 کی کہانی کیا ہوگی؟” اس سوال کے جواب میں ہریتک نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ” ہو سکتا ہے کرش 4 میں "جادو” مر جائے اور "کرش” ہار جائے مگر یہ فیصلہ میں پروڈیوسرز پر چھوڑتا ہوں کہ وہ فلم کا اعلان کریں اور مجھے لگتا ہے اعلان جلد ہو جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button