موسم

اسلام آباد میں شطرنج کے فروغ کے لے اور نئے ٹیلینٹ کو سامنے لانے کیلیےانشاء الله کیلنڈر ائیر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیے جائیں گے

اسلام آباد میں شطرنج کے فروغ کے لے اور نئے ٹیلینٹ کو سامنے لانے کیلیے انشاء الله کیلنڈر ائیر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیے جائیں گے ، شطرنج ذہنی نشوونما اور دماغی صلاحیتوں کو اُبھارنے کیلئے بہترین کھیل ہے ان خیالات کا اظہار چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے پہلی چیف کمشنر چیس چیمپئن شپ میں تقریبِ تقسیمِ انعامات میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، پہلی چیف کمشنر چیس چیمپیئن شپ ایمپلی تھیئٹر ایف نائن پارک میں اسلام آباد چیس ایسوسیشن کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جس میں کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی،پہلی چیف کمشنر چیمپئین شب میں پاکستان بھر سے ایک سو بائیس (122) سے زائد ٹاپ کھلاڑیوں نے شرکت کی، مزید یہ کہ ابھرتے ہوئے کمسن بچوں اور خواتین کو نامور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر گیم امپروو کرنے کا موقع دیا گیا، مردوں کی کیٹیگری میں نیشنل ماسٹر لیاقت علی،عورتوں کی کیٹیگری میں رابعہ ہاشمی اور بچوں کی کیٹیگری میں راجہ حاتم الرحمٰن جبکہ اوپن کیٹیگری میں حنیف قریشی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جیتنے والے کھلاڑیوں میں چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے نقد انعامات ،گولڈ میڈلز تقسیم کیے،ترجمان کہ مُطابق "چیف کمشنر ہاکی اور کرکٹ ٹورنامنٹ بھی کھیلوں کے ایتھلیٹس کے جوش و خروش کو بڑھانے اور آئی سی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار رہیں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button