انٹرٹینمنٹدلچسپ و عجیب

نورا نے میرا برین واش کیا، اپنے ساتھ ڈیٹنگ کا کہتی تھی، سکیش چندرا شیکھرکے بیان نے سب کے ہوش اُڑا دیئے

بھارت میں 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم سکیش چندرا شیکھر کا کہنا ہے کہ سلیبریٹی نورا فتیحی نے ان کا برین واش کیا، وہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے جلتی تھیں اور خود کیساتھ ڈیٹنگ کا اصرار کرتی رہتی تھی۔کیس کے مرکزی ملزم سکیش چندرا شیکھر نے اپنے وکیل کے ذریعے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ سلیبریٹری نورا فتیحی اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے جلتی تھی۔سکیش کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’نورا فتیحی نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے متعلق میرا برین واش کیا، کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ میں جیکولین کو چھوڑ کر ان کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے لگوں۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نورا انہیں دن میں دس مرتبہ فون کرتی تھیں اور اگر وہ کسی بھی فون کا جواب نہ دیں تو نورا بغیر رکے کال کرتی رہتی تھیں۔ملزم کا کہنا تھا میرے اور جیکولین کے سنجیدہ نوعیت کے تعلقات تھے۔ میں نے نورا کو نظرانداز کرنا شروع کردیا، لیکن وہ مسلسل کالز کرکے مجھے پریشان کیا کرتی تھی۔ سکیش نے کہا ’نورا نے اپنے ایک رشتہ دار بابی کی مدد کی درخواست کی کہ میں اس کے لیے میوزک پروڈکشن کمپنی بناؤں، جو میں نے ان کے لیے کیا بھی۔اس کا کہنا تھا کہ ’نورا انہیں عالمی شہرت یافتہ برانڈ کے بیگز اور زیورات کی تصاویر بھیجا کرتی تھیں جنہیں خریدنے کی ان کی خواہش تھی، میں نے انہیں یہ چیزیں لے کر دیں جو وہ آج بھی استعمال کرتی ہیں۔سکیش نے کہا کہ ’آپ نورا سے کہیں کہ وہ ان بیگز کا ایک بھی بل دکھا دیں، دعویٰ ہے کہ وہ ایسا نہیں کرسکیں گی کیونکہ ان کے پاس ان بیگز کا کوئی بل نہیں ہے جن کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔خیال رہے کہ 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں دہلی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ نے سپلیمنٹری چارج شیٹ جمع کروائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button