پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کی پہلی کووڈ 19 ٹیسٹ کلئیر ہوگئی۔
قومی اسکواڈ کے ارکان کی ٹیسٹنگ 16 جنوری کو کھلاڑیوں کے اپنے اپنے مقامات پر ہوئی تھی۔
پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جن ارکان کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ 16 جنوری کو مکمل کر لی گئی تھی ان کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کل کراچی میں اکٹھے ہوں گے جہاں ان کی دوسری کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہو گی جس کے بعد وہ بائیو سیکور ببل کا حصہ بن جائیں گے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی میں شروع ہو گا، مہمان ٹیم کووڈ 19 ٹیسٹنگ کلیئر آنے کے بعد گزشتہ روز ٹریننگ کا اغاز کر چکی ہے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 21 جنوری سے ٹریننگ شروع کرے گی۔