اہم خبر

بحریہ ٹاﺅن فیز ایٹ کی آئیڈیل لوکیشن پر نئے کاروباری اور رہائشی منصوبے پرل مال اینڈ ریزیڈنسی کا گزشتہ روز سنگ بنیاد رکھ دیا گیااے ڈبلیو جے مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کا یہ عظیم منصوبہ 3 سال کی مختصر ترین مدت میں مکمل ہوگا

راولپنڈی( )بحریہ ٹاﺅن فیز ایٹ کی آئیڈیل لوکیشن پر نئے کاروباری اور رہائشی منصوبے پرل مال اینڈ ریزیڈنسی کا گزشتہ روز سنگ بنیاد رکھ دیا گیااے ڈبلیو جے مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کا یہ عظیم منصوبہ 3 سال کی مختصر ترین مدت میں مکمل ہوگا، اس موقع پر ایک خصوصی تقریب منصوبے کی سائٹ پر منعقد ہوئی جس میں جڑواں شہروں سے سینکڑوں افراد شریک ہوئے،تقریب میں تعمیراتی شعبہ اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں ترجمان پنجاب حکومت انجنیئر افتخار احمد چوہدری ،اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سنیئر نائب صدر مس فاطمہ عظیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے وائس چیئر مین نجیب گل عباسی، راجہ جمشید حمید سنئیر نائب صدر تحریک انصاف ویلفیئر ونگ اسلام آباد ریجن اور دیگر نے بھی بطور خاص شرکت کی، اس موقع پر میزبانی کے فرائض اے ڈبلیو جی مارکیٹنگ نے ادا کیے، چیف ایگزیکٹو اے ڈبلیو جے راجہ عامر اور منیجنگ ڈائریکٹر واجد ذکی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، ترجمان پنجاب حکومت نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت نے تعمیراتی شعبے کو ہر سطح سے فعال کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک میں تاریخ کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری اس وقت اس شعبے میں ہو رہی ہے حکومت ملک میں اقتصادی بہتری اور صنعتوں کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے ماضی میں حکومتی پالیسز بہتر نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے ممالک میں سرمایہ کاری کی گئی جس سے ملکی خزانے کواربوں روپے کا نقصان پہنچالیکن اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے بیرون اور اندرون ملک سے بڑی سرمایہ کاری پاکستان میں کی جا رہی ہے ۔اس موقع پر مس فاطمہ عظیم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کاروباری طبقے کیلئے مراعات خوش آئند ہیں لیکن اس میں مزید بہتری کی جائے۔شرکاءکو منصوبے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو پر ل مال اینڈ ریزیڈنسی شاہ خالداور منصوبے کے آرکیٹکٹ جمشید خان نے بتایا کہ تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ یہ منصوبہ بحریہ ٹاون کی خوبصورتی میں چار چاند اضافہ ہوگا یہاں پر سرمایہ کاری کرنے کیلئے نہایت آسان پے منٹ پلان ترتیب دیا گیا ہے منصوبہ برج العرب سے مشابہت رکھتا ہوگا انچائی پر ہونے کی وجہ سے پرل مال کی ہر بالکونی سے بحریہ ٹاﺅن ،واٹر فاﺅنٹین اور واٹر لیک کے خوبصورت نظارے کیے جا سکیں گے۔منصوبے میں2فلور پارکنگ،کیلئے مختص کیے ہیں تاکہ یہاں پر پارکنگ کا مسئلہ پیدا ہی نہ ہو اس کے بعد کمرشل اور آخری حصہ رہائشی ہوگا،منصوبہ2024میں مکمل کر کے الاٹیز کے حوالے کر دیا جائیگا، منصوبے کی مارکیٹنگ مشہور مارکیٹنگ کمپنی اے ڈبلیو جے کررہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button