اسلام آباد ( )سی ڈی اے ریفرنڈم کے حوالے سے تقریب ایم این اے ہاسٹل میں منعقد ہوئی،شاہ نواز عباسی کی کاوشوں سے محمد اسحاق علی عباسی کی قیادت میں خرم عباسی سپروائزر،اشتیاق عباسی،کامران،عاطف عباسی،طفیل عباسی،عماد عباسی،طارق عباسی،عابد حسین ملک،حافظ سہیل،حمزہ اور انکے دیگر ساتھیوں نے لیبر یونین (امان اللہ گروپ) کو چھوڑ کر مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) کی حمایت کا اعلان کیا،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین،اورنگزیب خان،راجہ محمد رفیق،چوہدری زاہد احمد،احمد علی شیرازی،ملک کمال،کلیم عباسی،محمد شیر سیالوی،محمد فیاض عباسی،چوہدری نثار،محمد اشتیاق عباسی،محمد استیاز عباسی،محمد اسحاق عباسی،لئیق عباسی و دیگر ملازمین نے شرکت کی،چوہدری محمد یٰسین نے عباسی اتحادگروپ کے تمام ساتھیوں کو مزدور یونین میں خوش آمدید کہا ان کا کہنا تھا کہ مرحوم حق نواز عباسی مزدور یونین کا جانثار جیالہ تھا اور عباسی قوم نے ہمیشہ سی ڈی اے مزدور یونین کی کامیابی میں اپنا اہم کرداراداکیا ہے،سابقہ نا اہل ٹولے نے سی ڈی اے ملازمین کے خلاف جس طرح میر جعفر اور میر صادق کا کردارانتظامیہ کی جھولی میں بیٹھ کر کیا انکے منفی کردار اور ٹاؤٹوں والی سیاست کی وجہ سے آج سی ڈی اے کے محنت کشوں نے نا اہل ٹولے کی سیاست کو ملیا میٹ کردیا،مزدور یونین نے ادارے میں اپنے ملازمین کو وہ تاریخی مراعات دلوائیں جس کی مثال آج تک کسی ادارے میں نہیں ملتی،مزدور دشمن ٹولے کے سیاہ دور کے بعد آج جس طرح ملازمین ایک بارپھر مزدور یونین کی قیادت اور اسکی ٹیم پر اپنے اعتماد کااظہار کرتے ہوئے مزدور دشمن ٹولے اور بچہ جمہورہ یونین جو اڑھائی سال تک انکی اتحادی رہی انکو چھوڑ کرجوق درجوق ہمارے پرچم تلے اکھٹے ہورہے ہیں انشاء اللہ ایک بارپھر سی ڈی اے میں ترقی اور خوشحالی کادور آئے گا،سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی،ٹائم سکیل پروموشن اور دیگر مراعات میں اضافہ ہمارے منشور کا حصہ ہے اور موجودہ ریفرنڈم میں مزدور یونین اپنے محنت کشوں سے جو وعدے کر رہی ہے انشاء اللہ انکو پوراکرے گی۔
0 0 1 minute read