لاہور: عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات میں کامیاب ہوا تو اپنے قتل کی سازش کرنیوالوں کا محاسبہ کروں گا۔عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ توشہ خانہ کیس میں وہ بالکل بری ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا حکومت کواچھی طرح پتا ہے کہ میری جان کوبہت خطرہ ہے پھر بھی میری سکیورٹی کا ذرا انتظام نہیں کیا جارہا، اگلے الیکشن میں کامیاب ہوا تو اپنے قتل کی سازش بنانے والوں کا محاسبہ کروں گا۔
0 6 Less than a minute