گردونواح

القدس ویلفئیر ہسپتال کے زیر اہتمام صدر میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

راولپنڈی()القدس ویلفئیر ہسپتال کے زیر اہتمام صدر میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔فری آئی کیمپ میں طبی معائنے اور مفت ادویات سمیت مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔ علاقہ مکینوں نے القدس ویلفئیر ہسپتال کے اس اقدام کوسراہا۔انچارج القدس ویلفئیر ہسپتال محمد ناصر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے بے روزگار سفید پوش افراد جو ڈاکٹروں کی فیس ادا نہیں کرسکتے صحت کی سہولیات ان تک پہچانا مشن ہے۔ کیمپ کے منتظم عرفان الحق نے کہا کہ کیمپ میں دو سو سے زائد افراد جن میں مردوخواتین شامل ہیں شریک ہوئے،مریضوں کو ادویات اور عینکیں بھی فراہم کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button