پاکستان

آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام:سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو عدالت سے عارضی ریلیف مل گیا

راولپنڈی: سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوگئے، عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد میں آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے کیس کی سماعت ہوئی،شیخ رشید احمد جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ڈسٹرکٹ جج نے استفسار کیا تھا کہ کیا مقدمے کا چالان مکمل آگیا ہے، سرکاری وکیل نے مکمل طور پر بتایا کہ مقدمے کا چالان آچکا ہے۔
شیخ رشید نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میرے وکیل آج سپریم کورٹ میں ہیں اس لئے آج پیش نہیں ہوسکے، مقدمہ ختم کرنے کے حوالے سے درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو عارضی ریلیف دیتے ہوئے حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دے دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو مقدمے میں آج فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا تھا، گزشتہ سماعت پر طبیعت ناسازہونےکے باعث شیخ رشید پیش نہیں ہو سکے تھے۔ آصف زرداری پر سابق وزیراعظم عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام پر تھانہ سیکرٹریٹ نے شیخ رشید کیخلاف ایف آئی آربھی درج کروا رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button