اہم خبر

ثمن رائے کو ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب اور ڈاکٹر اسلم ڈوگر کوایگزیکٹولاہور آرٹس کونسل (الحمراء) تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، معروف پروگرام آرگنائزر پیر سید سہیل بخاری

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایشین ایوارڈز کمیٹی معروف پروگرام آرگنائزر پیر سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے میڈم ثمن رائے کو ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب اورڈاکٹر اسلم ڈوگر کوایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ صحافت اورثقافت کا چولی دامن کاساتھ ھےاور دونوں افسران نے اپنے اپنے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دیں ہیں ڈاکٹر اسلم ڈوگر نےپبلک ریلیشنز کے شعبہ میں زندگی کے کئی سال خدمات سر انجام دیں ہیں اب وہ ثقافت کےفروغ اور معاشرے کے پسے ھوۓ طبقہ فنکاروں، تخلیق کاروں کی بھلائی کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دیں گےاورمیڈم ثمن راۓ نے شعبہ ثقافت کی نمایاں ترقی فنکاروں اور تخلیق کاروں کو ان کا اصل مقام دلانے کی بھرپور کوشش کی اب پبلک ریلیشنز کے شعبہ میں حکومت اور صحافیوں کے درمیان ایک مثبت پُل کا کردار ادا کریں گی فن وثقافت کے فروغ میں انکا پہلے بھی کردار ناقابل فراموش ہے۔اب صحافیوں کے حقوق کیلئے بھی نمایاں خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ چھوٹے اخبارات کے حقوق پر بھی بھرپور توجہ دیں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button