اسلام آباد: حکومت نے انسداد کورونامہم کیلئے ویکسین کی صوبوں کو فوری منتقلی کا فیصلہ کرلیا ، صوبوں کوکورونا ویکسین آج روانہ کی جائے گی ، ویکسین کی ملک گیرترسیل ای پی آئی کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاق اور صوبائی سطح پرانسدادکورونامہم کیلئےانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کوروناویکسین کی ملک گیر ترسیل کا پلان ای پی آئی کاتیار کردہ ہے۔
حکومت کی جانب سے انسدادکورونامہم کیلئے ویکسین کی صوبوں کو فوری منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کوروناویکسین نورخان ایئربیس سےای پی آئی اسٹور منتقل ہوگی۔
ذرائع وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ صوبوں کوکوروناویکسین آج روانہ کی جائےگی، ویکسین کی ملک گیرترسیل ای پی آئی کرےگی، ای پی آئی سے ویکسین کولڈ چین کنٹینرز پر صوبوں کوروانہ کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاق صوبوں کوکولڈباکسز،ڈرائی آئس،سرنجزفراہم کرےگا ، سندھ، بلوچستان کو کورونا ویکسین بذریعہ جہازبھجوائی جائےگی جبکہ خیبرپختونخوا، اور پنجاب کوویکسین بذریعہ سڑک روانہ کی جائے گی۔
حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے حکام ویکسین کنٹینرز کے ہمراہ جائیں گے اور کوروناویکسین کنٹینرزکوسخت سیکیورٹی حصارمیں روانہ کیاجائےگا جبکہ وفاق کورونا ویکسین کوصوبائی فوکل پرسن کےحوالے کرے گا۔
خیال رہے چین سے بطور تحفہ دی جانے والی کرونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، اگلے چند دنوں میں ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا جائے گا۔