کشمیر

افواج پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیںترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیرتوصیف عباسی

میرپور(بیورو رپورٹ) وزیراعظم آزادکشمیر کے ترجمان توصیف نے کہا ہے کہ ملک کے لیے افواج پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں۔انہی قربانیوں کی بدولت ملکِ پاکستان اور ریاست کا ہر شہری سکون کی نیند سوتا ہے۔ دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک کے اندر تحفظ کا احساس ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جن عہدیداران نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں نامزد امیدواروں کیخلاف ووٹ دیے انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ریاست کے دور دراز علاقوں میں سپشلسٹ ڈاکٹروں کی حالیہ تعیناتیوں سے عوام مقامی سطح پر مستفید ہوں گے۔توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے وژن کے تحت میرپور میں مریضوں کے لواحقین کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ اور سماجی تنظیم انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے اشتراک سے 52 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی پناہ گاہ کا افتتاح کیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی خواہش ہے کہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے ہسپتالوں کے ساتھ رہائشی پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں تا۔ مریضوں کے علاج میں غفلت برتنے والے ڈاکٹروں اور سٹاف کے عملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ مارکیٹ میں میڈیکل سٹورز پر سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button