ارجنٹینا کے سابق صدر کارلوس مینم انتقال کرگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کے مقامی میڈیا کی جانب سے بھی کارلوس مینم کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 90 سالہ کارلوس مینم نمونیا کے مرض میں مبتلا تھے اور اسی وجہ سے خراب صحت کے باعث انہیں حالیہ ماہ میں کئی بار اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ دارالحکومت بیونس آئرس کے اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
کارلوس مینم نے 1989 سے 1999 تک دو مرتبہ ارجنٹینا کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور انہوں نے سخت پرائیوٹائزیشن پالیسی اپنائی۔
ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنینڈز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق صدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔