کھیل

ٹی20 میچز کی سنچری مکمل ،کپتان بابر اعظم کا اعزاز ، دنیا کے 20 ویں کھلاڑی بن گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) کپتان بابر اعظم کا اعزاز ،ٹی20 میچز کی سنچری مکمل کرلی،پاکستان کے تیسرے اور دنیا کے 20 کھلاڑی بن گئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ، ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلی، یہ اعزاز انہوں نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کا 100 واں میچ کھیل کر حاصل کیا۔ واضح رہے کہ ٹی 20 میچز کی سنچری بنانے والے وہ تیسرے کھلاڑی ہیں جبکہ 123 میچز کے ساتھ پہلے نمبر پر شعیب ملک اور محمد حفیظ 119 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں ،بابر اعظم دنیا کے اُن 20 کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں، جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 100 میچز کھیلے ہیں۔دائیں ہاتھ کے منفرد انداز کے بیٹر اب تک 99 میچز میں 3355 رنز بناچکے ہیں جس میں دو زبردست سنچریاں بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ پاک افغانستان سیریز میں شاداب خان نے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر کے پہلے پاکستانی بولر بنے تھے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور شاداب خان کو ان کے اعزاز کے اعتراف میں قومی ٹیم کی خصوصی جرسی کا تحفہ دیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button