اسلا م آباد(شہزادراجپوت، تصاویر خاور بھٹی) میونسپل کارپوریشن اسلا م آباد”ایم سی آئی“ کے شعبہ ریونیو میں مبینہ طور پر ایڈوٹائزنگ کی مد میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور جعلی ایڈوٹائزنگ بورڈ کی تنصیب کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پچھلے کافی عرصہ سے پی ڈبلیو ڈی سے بحریہ ٹاؤن کی جانب سڑک کے دونوں اطراف سمیت کورنگ ٹاؤن میں داخلے کے وقت بھی سڑک کے دونوں اطراف بڑے بڑے دیو قد آمد بورڈ کی جعلی تنصیب کرکے محکمہ کو سالانہ لاکھوں روپے کا ٹیکا لگایا گیا ہے جس نے ایم سی آئی کو دوالیہ بنا دیا ہے جبکہ پچھلے 3سے 4سال سے سیکورٹی گارڈ بھرتی ہونیوالے ایم سی آئی کے راسب نامی اہلکار نے محکمہ میں مبینہ ملی بھگت سے خود کو ایکٹنگ سوپروائزر بنا رکھا ہے جس نے افسران کو خوب مال پانی پہنچا کر خود کو وفاقی دارلحکومت میں فیصل مسجد سے لیکر روات تک کا ایڈوٹائزنگ کا انچارج بنا لیا ہے۔ تاہم موصوف نے خود بھی کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دوھو کر لاکھوں روپے کا بینک بیلنس بنا رکھا ہے جس نے سیکورٹی گارڈ بھرتی ہونیوالے اہلکار کا رہن سہن ہی بدل دیا ہے۔ موصوف نے محکمہ میں اپنی جڑیں اتنی مضبوط کررکھی ہیں کہ آج تک موصوف کیخلاف متعدد شکایات کے باوجود کسی بھی قسم کی کارروائی کا نہ ہونا سوالات کو جنم دیتا ہے، تفصیلات کے مطابق روزنامہ کیپیٹل پوسٹ ذرائع نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن اسلا م آبادکے شعبہ ریونیو میں بل بورڈ /ایڈوٹائزنگ بورڈ ز کی مد میں بڑے پیمانے پر پی ڈبلیو ڈی بحریہ ٹاؤن میں داخلے کے وقت سڑک کے دونوں اطراف اور کورننگ ٹاؤن میں سڑک کے دونوں اطراف افسران اور اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی بل بورڈ لگانے کا انکشاف ہوا ہے جن سے ٹیکس کے پیسے تو وصول کیے جا رہے ہیں مگر وصول ہونیوالے ٹیکس کے پیسے شعبہ ریونیو کے سرکاری ریکارڈ کا حصہ بننے اور سرکاری خزانے میں جانے کی بجائے سیدھا مخصوص مافیا کی جیبیوں میں جا رہے ہیں، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ چند سال قبل راسب نامی شخص محکمہ میں بطور سیکورٹی گارڈ بھرتی ہوا جس کے بعد موصوف نے اپنا ذاتی اثررسوخ استعمال کیا اور کرپٹ افسران کیساتھ مبینہ ملی بھگت کرکے خود کو 3چار سال قبل ایکٹنگ سوپروائزر لگوالیا اور فیصل مسجد سے لیکر روات تک کا مین علاقے میں ایڈوٹائزنگ انچارج بن کر بیٹھ گیا اور سالوں سے کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو کر محکمہ کو کروڑوں روپے کا ٹیکا لگا چکا ہے جس پر سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ اگر محکمہ کے اعلیٰ ذمہ دار افسران اس حوالے سے انکوائری کروائے اور حقیقت کو منظر عام پر لیکر آئے تو بڑے پیمانے پر کرپشن کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہوسکتا ہے۔
سائیڈ سٹوری
اسلا م آباد(خبرنگار) رابطہ کرنے پر سیکورٹی گارڈ سے ایکٹنگ سوپروائزر بننے والے راسب نامی اہلکار نے بتایا کہ یہ بورڈ یونین کونسل کے ہیں تاہم اُن سے ریونیو کے متعلق سوال پوچھا گیا تو وہ کوئی بھی معطمئین جواب نہ دے سکے جبکہ انہوں نے بتایا کہ میں بطور سیکورٹی گارڈ بھرتی ہوا تھا اور مجھے ایکٹنگ سوپروائزر بنا دیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کا پہلے ہی کلیش چل رہا ہے تاہم ہمیں ڈی ایم اے سے جو بھی حکم ملتا ہے اُس کے مطابق کام کرتے ہیں۔
سائیڈ سٹوری
اسلا م آباد(خبرنگار) رابطہ کرنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی نے بتایا کہ کرپشن پر کسی کو معاف نہیں کیا جائیگا اور جس معاملے کی آپ نے نشاندہی کی ہے اس پر بھر پور ایکشن لیا جائیگا۔ جلد ہی اس پر انکوائری مار ک کرونگی اور کرپشن ثابت ہونے پر متعلقہ افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے روزنامہ کیپیٹل پوسٹ کا کرپشن کی نشاندہی کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
0 0 3 minutes read