وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے وزیراعظم کے دورہ سری لنکا کے اخراجات سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنے بیان میں بتایا کہ 2016 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ سری لنکا پر 2 لاکھ 76 ہزار 266 ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔
شہباز گل نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے 2021 کے دورہ سری لنکا پر صرف 14 ہزار 800 ڈالرز خرچ ہوئے جو پاکستانی کرنسی میں 23 لاکھ 51 ہزار 720 روپے بنتے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کا دو روزہ دورہ کیا جو گزشتہ روز اختتام پزیر ہوا ہے، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدر، وزیراعظم اور تجارتی وفود سے ملاقاتیں کی تھیں۔