پاکستان

پرویز الہٰی کا گرفتار فرنٹ مین سہیل اصغر اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار

لاہور(نیوزڈیسک)صد ر تحریک انصاف پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا گرفتار فرنٹ مین ملزم سہیل اصغر گوجرانوالہ پولیس سٹیشنمیں اینٹی کرپشن حکام کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزم کو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم سہیل اصغر جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کی حراست میں تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ڈالے پر سوار نامعلوم ملزمان نے سرکاری گاڑی کو زبردستی روک لیا ، ملزم سہیل اصغر کو زبردستی چھڑا کر فرار ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button