لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان میں مہنگائی کا طوفان کم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی جارہا ہے ، عالمی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں توانائی ، خوراک کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ اپریل میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مہنگائی نے سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔سری لنکا میں مہنگائی کا تناسب 35 فیصد رہا جبکہ پاکستان میں ماہ مئی میں بھی مہنگائی عروج پر رہے گی۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سری لنکا کے معاشی بحران پر جلد قابو پالیا جائے گا جبکہ پاکستان میں مہنگائی پر قابو پانا مشکل تر ہوتا جارہا ہے ۔رواں سال پاکستانی کرنسی بدترین گراوٹ کا شکار رہے گی ، پاکستانی کرنسی دنیا کی کمزور ترین کرنسی میں شامل ہوچکی ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں مہنگائی 36.42 فیصد جبکہ اشیائے خور و نوش 52.2 فیصد ریکارڈ ہوئی دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ 40.7 کی سطح پر رہی۔
0 7 1 minute read