اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی میں بارشوں کا سلسلہ جاری، بوندا باندی کے باعث موسم خو شگو ار ہو گیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،بالائی پنجاب،خطۂ پوٹھوہار میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش،خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دادو، شہید بینظیر آباد اور سکھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بونداباندی کی بھی توقع، آزادکشمیر ، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے



