کاروبار

چینی کی قیمت میں مزید اضافہ

لاہور: شہر میں چینی کی قیمت کنٹرول نہ ہو سکی، پرچون مارکیٹ میں فی کلو چینی 160 روپے میں بکنے لگی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں چینی من مانی قیمت پر فروخت کی جارہی ہے.مارکیٹ میں 100 کلو چینی کی بوری 15 ہزار سے 15 ہزار 200 روپے میں بیچی جارہی ہے. شوگر ملز ریٹ 14 ہزار 200 سے 14 ہزار 400 روپے فی 100 کلو ہے۔
چند ماہ قبل وفاقی حکومت نے چینی کے نرخ 98 روپے 82 پیسے فی کلو مقرر کئے تھے مگر چینی کی قیمت کا معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے سرکاری ریٹ پر عمل نہیں ہورہا. پنجاب کین کمشنر نے بھی چینی ریٹ کے لئے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو مذاکرات کے لئے بلایا تھا. شوگر ملز نے عدالتی معاملہ طے ہونے تک مذاکرات سے معذرت کرلی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گنے کی امدادی قیمت میں اضافے کے جواز پر نئے کرشنگ سیزن سے چینی مہنگی کی گئی ہے. گزشتہ برس کے مقابلے چینی 60 روپے فی کلو مہنگی ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button