اہم خبرتازہ ترین

کمیشن رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دینا کون سی غداری ہے ، عمران خان نے کچھ غلط نہیں کیا ، عارف علوی نے مزید کیا کہہ دیا؟جانیں

کمیشن رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دینا کون سی غداری ہے ، عمران خان نے کچھ غلط نہیں کیا ، عارف علوی نے مزید کیا کہہ دیا؟جانیں

 

سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دینا غداری ہے، کبھی 9 مئی کو کھیلنے کے لیے ملتے ہیں، اب حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کھیلنے کو ملی ہے۔کراچی میں انصاف لائرز فورم سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ عمران خان نے صرف حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنے کا کہا، کچھ غلط نہیں کیا۔عارف علوی نے کہا کہ موجودہ صدر نے استثنیٰ لے رکھا ہے، میں پیش ہوتا تھا، میرے خلاف بندوق سپلائی کا مقدمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک عوام کا آپ پر اعتماد نہیں ہوگا بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی، معیشت کو تباہ نہ کریں، کیا ایم کیو ایم کراچی سے جیت سکتی ہے؟عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی قائم کریں، عمران خان کو چھوڑیں، مینڈیٹ واپس کریں، ظلم و زیادتی بند کریں، بانی پی ٹی آئی انتقامی نہیں، سابق وزیراعظم قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button