اہم خبرپاکستانتازہ ترین

اگر مولانا پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھے تو قیامت کی نشانی ہوگی: گورنرکے پی نے بیان جاری کردیا

اگر مولانا پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھے تو قیامت کی نشانی ہوگی: گورنرکے پی نے بیان جاری کردیا

\لاہور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھے تو یہ قیامت کی نشانی ہوگی۔ لاہور میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی نے جو ٹاسک دیا ہے اسے پورا کروں گا، گفتگو آئین پر یقین رکھنے والوں سے ہونی چاہیے۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ صوبے کی حکومت نے بجٹ میں تعلیم کے لیے 3 ارب رکھے تھے، ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا، وزیراعلیٰ۔ اب میں ان کے سخت جملوں کا جواب نہیں دوں گا، ان سے کہوں گا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔فیصل کریم نے کہا کہ مولانا تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھے تو یہ قیامت کی نشانی ہو گی۔ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ مولانا اور گنڈا پور ٹرک پر عوام سے خطاب کریں گے۔دوسری جانب میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی نہیں چھوڑی، ان کے بچے الگ ہوگئے لیکن بلاول بھٹو نے تحفظات دور کردیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button