پاکستانتازہ ترینگردونواحموسم

محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ دریں اثناء خیبرپختونخوا کے علاقوں بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ٹانک، خیبر، مہمند، باجوڑ کرم، لکی مروت، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، لیہ، بھکر، تونسہ، راجن پور، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ خانیوال۔ بہاولنگر اور بہاولپور میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم ژوب، بارکھان، کوہلو، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر تیز بارش کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button