کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آج صبح آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے طویل جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کراچی کی مصروف شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر لگی۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے آپریشن میں 5 فائر ٹینڈرز، واٹر باؤزر اور اسنارکل نے حصہ لیا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔ایدھی اور دیگر رضاکار تنظیموں نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔آگ پر قابو پانے کے بعد اسٹاک ایکسچینج کو عوام کے داخلے کے لیے کھول دیا گیا ہے۔آگ لگنے کی وجہ اور ہونے والے نقصان کی تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار دو روزہ تعطیل کے بعد آج کاروبار کا پہلا دن ہے۔
0 11 1 minute read