تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جیل سے رہائی کے حوالے سے بحث شروع ہوگئی، وہ عدت نکاح کیس میں بھی بری ہوچکے ہیں، اس وقت وہ 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار ہیں۔ عدت نکاح کیس میں ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکا نے استغاثہ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کی رہائی کے وارنٹ بھی جاری کر دیئے۔ اس کے علاوہ عمران خان توشہ خانہ فوجداری کیس میں بھی بری ہو چکے ہیں جب کہ وہ 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے میں بھی ضمانت پر ہیں۔ چند ماہ قبل اسلام آباد۔ ہائی کورٹ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت عمران خان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کو کالعدم قرار دے دیا۔۔سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رواں سال 30 جنوری کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔عدت نکاح کیس میں سزا کالعدم ہونے کے بعد عمران خان اب کسی کیس میں گرفتار نہیں ہیں۔ تاہم اب یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ انہیں جیل سے فوری رہائی ملے گی یا نہیں۔
0 0 1 minute read