کالم

شاندار عید ملن پارٹی اور زبردست محفل مشاعرہ ،خبر پڑھ کر آپ بھی داد ئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

شاندار عید ملن پارٹی اور زبردست محفل مشاعرہ ،خبر پڑھ کر آپ بھی داد ئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

بزم نعت و سماع ( ووکنگ ، سرے ): حال ہی میں برطانیہ کے تاریخی شہر ووکنگ کے باغ امن جو برطانیہ میں1889میں قائم ہونے والی پہلی شاہجہاں مسجد یو کے سے ایک کلومیٹر کی دوری پہ بیزنگ سٹوک کینال کے کنارے گھنے جنگلات کے پر فضا مقام پہ مسلمانوں کے ورثے کے طور پہ واقع ہے وہاں شاہجہاں مسجد کی صدیوں پرانی روایت مسلم کمیونٹی کے لیے قائم کردہ سالانہ عید ملن کے اجتماعات جو مسجد کے محرک جناب پروفیسر لیٹنر کی راحلت کے کچھ عرصہ بعد ہی ختم ہو گہےکی پھر سے تقلید میں کامیاب ون ڈش عید ملن پارٹی اور محفل نعت کے انعقاد جس میں برمنگھم ، لیوٹن ، سلو ، لندن اور دوسرے دور دراز کے شہروں سے شعراء کرام و فیملیز کی حوصلہ آفزا آمد کارکنان جس کے لیے بے حد ممنون و مشکور ہیں ان میں آمام۔مسجد جناب حافظ سعید احمد ھاشمی اور بالخصوص معروف شاعر صدر مشاعرہ جناب احسان شاھد صاحب بی ای ایم ، جناب پروفیسر شاھد اقبال صاحب ، جناب اسلم رشید اسلم صاحب ، جناب آزاد جرال صاحب اینڈ فیملی ، جناب طارق شیخ صاحب و اہل خانہ و لوکل ثناء خوان محمد ص اور دیگر ہر مکتبہ فکر کے باشعور صاحب علم و بصیرت خواتین و حضرات کی آمد کے ساتھ ساتھ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی واضح دلچسپی جس کا اظہار سابق صدر پریس کلب یو کے جناب شیراز خان ، چیف ایڈیٹر کشمیر پوسٹ برمنگھم جناب ساجد یوسف صاحب ، معروف ادیب و مصنف اور الفلاح فاونڈیشن میرپور آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری جناب سید شبیر احمد شاہ صاحب ، جیو نیوز کے جناب ودود مشتاق صاحب ، عالمی جنرلسٹ جناب رضا سید صاحب ، دنیا نیوز کے جناب مسرت اقبال صاحب ، ریاض یونیورسٹی سعودی عربیہ کے پروفیسر جناب ڈاکٹر دوست محمد ھالیپوٹو اور تقریب میں تشریف لائے ہوے دیگر خواتین و حضرات بچوں اور بزرگوں کی اپنے علمی ادبی اور ثقافتی معاملات میں دلچسپی اور آزاں بعد مسلسل گفت و شنید کے بعد مسجد ھذا کے لان ہی میں اتفاق راہے ہی سے ” بزم نعت و سماع ” کی ضرورت اور قیام پہ اتفاق ہوا جس کے چیف ایڈمن آفیسر کے طور پر اعلیٰ پائے کے ثنا خواں رسول جناب سلیم عظیم شیخ صاحب رابطہ نمبر اور بطور معاون محمد معظم صاحب رابطہ نمبر 07966100465کار فرما ہوں گے اور وقتا فوقتا راقم بھی اس کار خیر میں حصہ بٹاتا رہے گا ۔ تنظیم کے زیر انتظام ہر سال انشاءاللہ العزیز  ذی الحج کے آخری اتوار بعد نماز ظہر عید ملن پارٹی کا اہتمام ہوا کریگا اس کے علاوہ تنظیمی مشاورت سے دیگر پروگرام بھی ترتیب دیے جاسکیں گے جنہیں منظم اور بہتر بناہے جانے کے لیے مینجمنٹ کمیٹی میں ہر مکتبہ فکر سے لوکل ، نیشنل اور انٹرنیشنل لیول سے اہل علم و دانش خواتین و حضرات کی علمی عقلی اور فکری معاونت کی ضرورت رہے گی ۔ منتظمین اس بات سے آگاہ اور باخبر ہیں کہ ہر میٹنگ میں سب کا آنا مشکل ہوتا ہے اس لیے دور جدید کی ٹیکنالوجی کے مطابق ورچوئل میٹنگز کا اہتمام بھی ہوتا رہے گا تاکہ آپ کی قابل عمل تجاویز کو عملی جامہ پہنایا جا سکے اور ایک روح پرور روحانی ماحول میں کمیونٹی کے بیشتر مساہل کے ممکنہ حل اور آسانیاں پیدا کیے جانے کا سوچا جا سکے ۔ اس نیک مقصد کے لیے درج بالا حضرات یا پھر راقم سے رابطے میں رہیے گا ۔ اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین ثمہ آمین ۔ تحریر : کونسلر محمد الیاس راجہ ۔ ایڈووکیٹ ۔ووکنگ ، سرے ( انگلینڈ ) ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button