پاکستان

چارسدہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، دو افراد جاں بحق متعدد زخمی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپو ر کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیے

چارسدہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، دو افراد جاں بحق متعدد زخمی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپو ر کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیے

پشاور 18 جولائی 2024شبقدر چارسدہ میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے مکانات کی چھتیں گرنے سے دو افراد جاں بحق متعدد زخمی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا اظہار افسوس۔ وزیر اعلی کا جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔ جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سردار علی امین گنڈاپور وزیر اعلی کی ان حادثات کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بروقت طبی امداد جبکہ متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت۔وزیر اعلی کا جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان۔ محکمہ ریلیف کو اس سلسلے میں فوری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت۔۔صوبائی حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی، علی امین گنڈاپور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button