پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی ممالک سے کھیلنے کی آفرز موصول ہوئیں۔ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔وہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان نمودار ہوئے جہاں انہوں نے اپنے ایتھلیٹکس کیریئر کے آغاز میں درپیش مشکلات کے بارے میں بتایا۔ارشد ندیم نے کہا کہ میں صرف پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں، چاہے مجھے وہ کامیابی نہیں مل رہی جو میں چاہتا ہوں لیکن پھر بھی میرا کھیل پاکستان کے لیے ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ مجھے بہت سے ممالک کی جانب سے کھیلنے کی آفرز ہوئیں، امارات، برطانیہ، ترکیہ اور ازبکستان نے اپنی نمائندگی کرنے کی پیشکش کی لیکن میں نے انکار کر دیا۔ارشد ندیم نے یہ بھی بتایا کہ میں اس وقت ازبکستان میں برانڈ ایمبیسڈر بھی ہوں لیکن پھر بھی میں نے وہاں سے موصول ہونے والی پیشکش قبول نہیں کی۔
0 0 1 minute read