اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں ہمارے حکومتی ارکان سے رابطوں کے بعد احساس ہورہا ہے کہ ہمیں صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے بیانیے کو خیرباد کہنا ہوگا۔ کرنا پڑے گا۔اب ہمیں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر تمام جماعتوں سے بات کرنی ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ ملکی مفاد میں مذاکرات کے ذریعے ہی کوئی معاہدہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اور حکومتی ارکان اسمبلی کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں جس میں سپیکر ایاز صادق نے تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔
0 17 Less than a minute