چیئرمین عوامی پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں رات کے اندھیرے میں آئینی ترمیم کی جارہی ہے، ملک کا کیا کرنا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم پہلے عوام کے سامنے رکھیں، آئینی ترامیم سے عدلیہ کو ختم کیا جا رہا ہے، آپ نے کسی کو قانون نہیں دکھایا۔میں نے سب سے پوچھا ہے، کسی نے مسودہ نہیں دیکھا، 5 بار قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر آئینی ترمیم پاس کرانے کی کوشش کی، آپ نے ملک کا مذاق بنایا ہے۔اس ترمیم کے بعد عدلیہ نہیں رہے گی، ججوں کی تقرری کا آج کا نظام بھی درست نہیں، پارلیمانی پارٹی میں کچھ معاملات پر آپ کا ووٹ نہیں ہے، ترامیم عجلت میں کی جا رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے سیاستدان کا اس ملک میں کوئی وجود نہیں، مولانا فضل الرحمان مسائل اور حالات کو سمجھتے ہیں، آج مولانا فضل الرحمان مشکل میں ہیں۔ حمایت نہ کریں تو کہیں گے مولانا نے ترمیم نہیں ہونے دی، مولانا فضل الرحمان بھی چاہیں گے۔کہ ترمیم ملک کے حق میں ہے۔ یہ ترامیم کچھ مخصوص مقاصد کے حصول کے لیے کی جا رہی ہیں، نیب کے 90 فیصد کیسز جھوٹے ہیں، مخصوص مقاصد کے حصول کے لیے سپریم کورٹ اور عدلیہ کے نظام کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
0 101 1 minute read