اہم خبرکاروبار

ہمارے پاس ایک خوشخبری ہے، پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، سربراہ آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ ہمارے پاس اچھی خبر ہے، ہم نے پاکستان کے لیے ‘ریویو’ مکمل کر لیا ہے، پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، معاشی ترقی اور مہنگائی کم ہو رہی ہے۔ پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ ‘میں پاکستان کی حکومت اور پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اصلاحات کی ہیں جس کی وجہ سے معیشت میں بہتری آئی ہے۔آئی ایم ایف کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان نے مثبت اصلاحات کی ہیں اور اب پیداواری گراف اوپر کی طرف ہے جبکہ مہنگائی نیچے آرہی ہے اور معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ حکومت امیروں سے ٹیکس لیا جا رہا ہے اور غریبوں کی مدد کی جا رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ واضح رہے کہ جولائی میں عملے کی سطح پر ہونے والے معاہدے کے بعد اگست اور ستمبر کے پہلے تین ہفتوں میں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس ہوئے تاہم پاکستان پروگرام کی منظوری ان میں شامل نہیں تھی۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے پیکج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اقتصادی اصلاحات پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔ ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button