اسلام آباد( )۔سیدعبدالمجید(مرحوم) سرفراز ایجوکیشنل سوسائٹی کے بانی کی زندگی ہمارے لئے مینارہ نور ہے۔ انہوں نے 1947سے لیکر تادم مرگ شعبہ تعلیم میں مشکل ترین حالات کے باوجود مافیا کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر نے ان کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے کوء ایسے اساتذہ کی اشد ضرورت ہے دعائیہ تقریب کے بعد پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے زونل انتخابات میں اربن زون کے الیکشن کو بھی مکمل کرلیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری حاجی عبدالندیم کی سربراہی میں پی ایس این اربن زون کے انتخابات منعقدہ الائیڈ سکول جی 13کیمپس میں صدر سید محمد سرفراز اور جنرل سیکرٹری مسز شمیم احمد منتخب ہوئے۔دیگر عہدیداران میں نائب صدر ڈاکٹر منور اقبال، فنانس سیکرٹری شہلا جبین اور انفارمیشن سیکرٹری مس حمیرا وجاہت منتخب ہوئے۔ اجلاس سے مرکزی سیکرٹری جنرل و میزبان مقبول حسین ڈار اور چیئرمین اسلام آباد بورڈ آف ایجوکیشن چوہدری محمد ارشد نے بھی خطاب کیا۔
0 0 1 minute read



