
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی معاون وزیر دفاع برائے حکمتِ عملی، منصوبہ سازی اور صلاحیت مارا کارلین نے کہا:ہمیں واضح کر دینا چاہیے کہ مشرقِ اوسط میں سلامتی کے لیے امریکا کا عزم مضبوط اور یقینی ہے۔واشنگٹن میں قائم مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کارلین نے کہا کہ امریکا کا حتمی مشن سفارت کاری کی حمایت کرنا، تنازعات کو روکنا اور اپنے اہم مفادات کا دفاع کرنا ہے۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر ہمیں جارحیت کا منھ موڑنے پر مجبور کیا گیا تو ہم جیتیں گے اور ہم فیصلہ کن طور پر جیتیں گے۔



