لاہور ؛مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرنے کو تیار، مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپو ری نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا۔جلیل شرقپوری آج باضابطہ اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کااعلان کریں گے ن لیگی ایم پی اے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کااعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق جلیل شرقپوری پی ٹی آئی قیادت کے سا تھ پریس کانفرنس میں استعفے کااعلا ن کریں گے بعد ازاں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی کو اپنا استعفی پیش کریں گے، میاں جلیل احمد شرقپوری پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خانیوال سے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی فیصل نیازی نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفی دیدیا تھا، فیصل نیازی بھی آئندہ چند روز میں باضابطہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔
0 0 1 minute read



