گردونواح

ٹیکسلا پولیس نے بی 17ہائوسنگ سوسائٹی کے گھر میں چھاپہ مار کر گردوں کی پیوندکاری کے حوالے سے ملوث ملزمان جن میں ڈاکٹر، نرس، میڈیسن سپلائر، کیشئر ، ایجنٹ سمیت دیگر افراد کو حراست میں لے لیا

راولپنڈی(خبرنگار) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے بی 17ہائوسنگ سوسائٹی کے گھر میں چھاپہ مار کر گردوں کی پیوندکاری کے حوالے سے ملوث ملزمان جن میں ڈاکٹر، نرس، میڈیسن سپلائر، کیشئر ، ایجنٹ سمیت دیگر افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ چھاپہ کے دوران ملزمان لاہور رائیونڈ سے تعلق رکھنے والے شخص کا گردہ نکال کر پشاور کے رہائشی شخص کو منتقل کررہے تھے کہ پولیس نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ

پچھلے ایک ماہ سے اس کرایہ کے گھر میں موجود ہے جبکہ اس سے قبل بھی پیوندکاری کرکے ایک شخص کو گردہ منتقل کرچکے ہیں جبکہ یہ دوسرا کیس کررہے تھے جس پر پولیس نے انہیں دھر لیا۔ ملزمان نے ایک پراپرٹی ڈیلرز ک ذریعے مکان کرایہ پر حاصل کیا اور کرایہ داری کا اشتٹام پیپر اپنے ایک ڈرائیور کے ذریعے تیار کروایا ۔ پولیس نے ملزمان سے کرایہ داری کا اشٹام پیپر بھی حاصل کرلیا ہے ۔ دوسری جانب ملزمان کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر ان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید سسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس کی جانب سے درج مقدمہ نمبر 699/23زیر دفعات انسانی اعضا کی پیوندکاری ایکٹ 2010-9،2010،2011، 344ت پ ، 337Rت پ ، ٹریفکنگ ایکٹ 2018-3۔ 2018-4کے سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت درج ہونیوالے مقدمہ میں پولیس نے بتایا کہ مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ ہائوسنگ سوسائٹی B-17مکان نمبر 592، گلی نمبر 28، بلاک Eمیں غیر قانونی طور پر گردہ کی پیوندکاری کا کام عروج پر ہے اگر فوری ریڈکے جائے تو کامیابی ہوسکتی ہے۔ مقدمہ میں مزید بتایا گیا کہ اس بابت PHOTAراولپنڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویجنلنس کو بھی آگاہ کیا گیا جس پر حسن اختر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویجنلنس بمعہ اپنی ٹیم مجاہد عباس بمعہ گارڈ بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ پولیس اور PHOTAکی ٹیم بہترین حکمت عملی کے تحت گھر کے اندر داخل ہوئی تو مریض اور ڈاکٹر اور دیگر عملی کے لوگ موجود تھے اور موقع پر آپریشن بھی جاری تھا ڈرنر مسمی شاہد علی ولد فیروز علی احمد ساکن رائوئیونڈ لاہور کا گردہ بصیر خان ولد گلا جان ساکن شہید آباد پشاور کو ڈالا جا رہا تھا ، موقع پر ڈاکٹر جس نے دریافت پر اپنا نام فواد ممتاز خان ولد محمد ممتاز خان بھوانہ منگیتی تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ بتلایا جسکے دائیں ہاتھ میں پکڑے آلات جراہی و دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔ ساتھ کھڑی لیڈی نرس نے اپنا نام پتہ ثوبیہ اسماعیل دختر محمد اسماعیل ساکن نزد پولیس اسٹیشن لائن محلہ فرید آباد جھنگ جسکے دائیں ہاتھ میں پکڑی ہوئی ڈرپ قبضہ میں لے لی گئی جبکہ موقع پر اشخاص نے (١) محمد شریف ولد محمد حنیف ساکن کندوال تحصیل دیپالپورڈونر کو لیکر آیا جبکہ(٢)محمد حسین رضا ولد علی نواز جعفری ساکن تحصیل صادق آباد ضلع رحیم یار خان (٣) مسمی شوکت حسین ولد علی حسین حال مقیم ٹیکسلا ایجنٹ (٤) انجم زبیر زوجہ شوکت حسین نرس(٥) محمد صغیر (٦) مرزا خان عرف دورانی ولد امان ساکن کوئٹہ ایجنٹ(٧) ابو بکر اسماعیل لالہ موسی میڈیسن سپلائر(٨) ڈاکٹر بصیر ساکن پشاور (٩) طارق محمودسہولت کار(١٠) عاقب نور کراچی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ریڈ کے دوران چارافراد کو حراست میں لے لیا۔ جن کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جن کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتار کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے جنہیں جلد ہی گرفتار کیا جائیگا۔
سائیڈ سٹوری
راولپنڈی(خبرنگار) رابطہ کرنے پر تفتیشی آفیسر اے ایس آئی مہمند خان نے بتایا کہ چار افراد زیر حراست ہیں جبکہ باقی ملزمان کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے مکان کرایہ پر حاصل کر رکھا تھا جو ایک پراپرٹی ڈیلر سے خریدا ہوا تھا جبکہ ملزمان کو یہاں شفٹ ہوئے ایک ماہ کا عرصہ ہوا ہے اور پولیس نے مذکورہ اشٹام پیپر بھی حاصل کرلیا ہے۔ تفتیشی آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ اس سے قبل بھی ملزمان اسی گھر میں ایک شخص کا گردہ نکال کر دوسرے شخص کو منتقل کرچکے ہیں۔ تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button