کالم

سودی نظام اور قول و فعل میں تضاد ہی تباہی کی وجہ ہے

چوہدری خادم علی مانڈلہ

پاکستان میں کہنے سُننے لکھنے اور بولنے کے لئے تو حاکمیت اللہ تعالی کی ہے لیکن عملی طور پر ملک میں چوروں رشوت خوروں سود خوروں حرام خوروں بھتہ خوروں منشیات فروشوں ضمیر فروشوں قلم فروشوں قاتلوں دہشتگردوں مکاروں اور غداروں کی حکمرانی ہے – کیونکہ اگر ملک میں حاکمیت اللہ تعالی کی ہوتی تو پھر حکم بھی اللہ تعالی کا ہی چلتا قرآن و سنت کا نفاذ ہوتا جہاں چوروں کے ہاتھ کاٹے جاتے اور انکے ہاتھوں میں ملک نہ دیا جاتا ۔ قاتلوں کے سر قلم کیے جاتے – سروں پر تاج نہ سجائے جاتے ۔ ظلم کا نظام نہ ہوتا اللہ سبحان تعالی اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ کرنے والوں کو اللہُ تعالی کے احکامات کے مطابق قتل کیا جاتا یا پھانسی دی جاتی یا اُن کو ملک بدر کیا جاتا ، ہمارا معاشرہ سودی معاشرہ بن چکا ہے جس میں بلکل خیر ہو ہی نہیں سکتی ۔ کیونکہ اللہُ تعالی نے سود کو حرام قرار دیا ہے اور سود کو مٹانے اور اس سے بنی ہر چیز کو مٹانے کا کہا ہے ۔ اسی لئے مومنوں کو سود چھوڑنے کا حکم بھی دیا اور سود نہ چھوڑنے کی صورت میں اللہ اور اللہ کے رسول صلوسلم عل کی طرف سے اعلان جنگ سورة البقرة میں بالترتیب
آیت نمبر‎ 275-وَ اَحَلَّ اللّٰهُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبٰوا١ؕ ترجمہ : *ماور اللہ نے حلال کیا بیع کو اور حرام کیا سود کو- اور آیت نمبر‎: 276 یَمْحَقُ اللّٰهُ الرِّبٰوا وَ یُرْبِی الصَّدَقٰتِ١ؕ ترجمہ : *ماللہ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کو بڑھاتا ہے -اور آیت نمبر ‎ : 278یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰۤوا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ ترجمہ : *اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور چھوڑ دو جو باقی رہ گیا ہے سود میں سے اگر تم ایمان رکھتے ہو – آیت نمبر- 279 فَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلُوۡا فَاۡذَنُوۡا بِحَرۡبٍ مِّنَ اللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ ۚ ترجمہ -پھر اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اللہ اور اس کے رسول ( صلوآلہ وسلم ) کی طرف سے اعلانِ جنگ
اورقرآن پاک میں اللہ تعالی اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ کرنے والوں کے لئے جو سزا بتائی ہے وہ قران کی سورہ المائدہ میں واضع ہے۔ آیت نمبر-33-اِنَّمَا جَزٰٓؤُا الَّذِیۡنَ یُحَارِبُوۡنَ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ یَسۡعَوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ فَسَادًا اَنۡ یُّقَتَّلُوۡۤا اَوۡ یُصَلَّبُوۡۤا اَوۡ تُقَطَّعَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ اَرۡجُلُہُمۡ مِّنۡ خِلَافٍ اَوۡ یُنۡفَوۡا مِنَ الۡاَرۡضِ ؕ ترجمہ – بیشک جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد انگیزی کرتے پھرتے ہیں ،ان کی سزا یہی ہے کہ وہ قتل کئے جائیں یا پھانسی دیئے جائیں یا ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹے جائیں یا زمین سے دور ( یعنی ملک بدر یاقید ) کر دیئے جائیں
ہر وہ شخص اور ادارہ اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ سے جنگ کر رہا ہے جو سود لے رہا ہے یا سود دے رہا ہے یا سود لینے دینے میں سہولت کاری پیدا کررہا ہے اور یاد رکھیں ملک کی تباہی بربادی کا مؤجب صرف اور صرف سود ہے حدیث میں سود کے 73 وبال (گناہ) ہیں جن میں کم سے کم گناہ ماں سے زنا ہے لہذا حکمران سود (حرام) کی لعنت سے بچیں اور قوم کو بھی بچائیں ورنہ پوری دنیا سے بھیک مانگتے رہو گے پیٹ نہیں بھرے گا ذلالت آپ کا مقدر ہوگی عزت نہیں پاؤ گے کیونکہ عزت، عظمت صرف اللہ سبحان تعالی اور اللہ کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی اطاعت میں ہی پوشیدہ ہے کیونکہ حرام کھانے سے بھوک ختم نہیں ہوتی بلکہ حرام کھانے سے موت واقع ہوتی ہے۔ یاد رکھیں کہ اللہ سبحان تعالی نے معیشت کو اپنے ذکر کے ساتھ مشروط کر رکھا ہے، قرآن پاک میں سورۃ طه آیت نمبر‎ : 124وَ مَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِیْ فَاِنَّ لَهٗ مَعِیْشَةً ضَنْكًا وَّ نَحْشُرُهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ اَعْمٰى، ترجمہ : اور جس نے میری یاد سے منہ پھیرا تو بیشک اس کیلئے زندگانی تنگ ہے اور ہم اسے قیامت کے دن اندھا اٹھائیں گے۔
اس آیت سے یہ واضع ہو گیا کہ معیشت اللہ کے ذکر کے ساتھ مشروط ہے اور اللہ کا ذکر ہر وہ عمل ہے جس کےلئے اللہ اور انکے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے جیسے رشوت لینے اور دینے والا دونوں دوزخی ہیں، سچ بولو، ملاوٹ نہ کرو، کسی کا حق نہ کھاؤ، سود (حرام) نہ کھاؤ اور فیصلے عدل کے ساتھ کرو، کسی پر ظلم نہ کرو اس سے ملتے تمام اللہ اور اللہ کے نبی محمد صلوسلم عل کے احکامات اللہ کے ذکر میں ہی شامل ہوتے ہیں لیکن افسوس کہ ہمارا معاشرہ اللہ اور اللہ کے بنی صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات سے بہت دور جا چکا ہے۔ معاشرے میں جھوٹ عام ہے، رشوت عام ہے، ملاوٹ عام ہے، ناانصافی عام ہے، سود (حرام) عام ہے، ناچ گانا عام ہے، دہشتگردی، قتل و غارت یہ سب برائیوں کی وجہ سے ہی ہم ذوال پذیر ہیں۔ اللہ تعالی ہمیں سب برائیوں سے بچنے ، اللہ اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button