موسم

ٹیکسلا سے راولپنڈی جانے والی کار کو سنگجانی کے قریب حادثہ دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد زندہ جل گئے

ٹیکسلا سے راولپنڈی جانے والی کار کو سنگجانی کے قریب حادثہ دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد زندہ جل گئے ، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔تیز رفتاری کے باعث کار گہری کھائی میں جاگری اور گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجہ میں چار افراد زندہ جل گئے ، عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ رات ایک ہنڈا کار سفید رنگ نمبر ACV821 انتہائی تیز رفتاری میں جی ٹی روڈ ٹیکسلا سے راولپنڈی کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک بے قابو ہو کر سنگجانی کے قریب گہری کھائی میں جا گری۔گاڑی کھائی میں گرتے ہی زوردار دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی،حادثہ میں جل جانے والے افراد کی لاشوں کی پہچان ابھی ممکن نہ ہے ، گاڑی سے مکمل جلی ہوئی چار افراد کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئیں،ریسکیو ٹیموں کےمطابق دو سگے بھائیوں کی شناخت ہو چکی ہے چار افراد میں سے دو افراد آپس میں سگے بھائی جن میں 28 سالہ عمیر مسکین جو پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور اور تیس سالہ زبیر مسکین ٹیلر ماسٹر تھا۔خاندانی ذرائع کے مطابق زبیر کی شادی چل رہی تھی جبکہ عمیر دوبچوں کا باپ تھا۔ایڈمن آفیسر موٹروے ٹیکسلا اقبال استوری کےمطابق تاحال دیگر دو لاشیں پمز ہسپتال کے سردخانے میں موجود ہیں جن کی ابھی تک شناخت نہ ہوئی جس میں ایک پینتیس سے چالیس سالہ شخص اور ایک بارہ سے چودہ سالہ بچہ شامل ہیں جن کے ورثا کی تلاش جاری ہے موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ بظاہر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button