کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پنجاب میں مارکیٹیں شام چھ بجے بند کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، تاہم لاہور چیمبر کا کہنا ہے کہ تجویز کو فوری لاگو نہ کیا جائے، ورنہ بے روز گاری بڑھے گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور چیمبر سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور دکانوں پر ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا، اس لیے شام چھ بجے دکانیں بند کرانے کی تجویز پر عمل درآمد میں تعاون کیا جائے۔
دوسری جانب لاہور چیمبر کے صدر طارق مصباح کا کہنا ہے کہ یہ تجویز قابل عمل نہیں، کاروبار پہلے ہی ٹھپ ہے، تاجر ایس او پیز پر عمل کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تجویز پر کابینہ جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔