اسلام آباد( ) غیر سرکاری تنظیم لفٹ اسلام آباد گروپ کی پاکستان میں امن کے مقصد کے لئے 10 لاکھ دستخطوں کی مہم جاری ہے۔یہ مہم ایوان قائد فاطمہ جناح پارک میں 4 دسمبر 2020 کو ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت کے دستخط کے ساتھ شروع کی گئی تھی۔ 21 ستمبر 2021 کو بین الاقوامی یوم امن میں ، وزیر اعظم عمران خان سے آخری دستخط حاصل کرنے کے لئے درخواست کی جائے گی۔اسی سلسلے میں بدھ کو سینٹورس مال میں تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزیر زرتاج گل اور سردار یاسر الیاس نے "امن اور خیر سگالی کے سفیر” کی حیثیت سے لفٹ پیس پراجیکٹ کی د رخواست میں پاکستان ہوں ، امن میری پہچان ہوںـ۔ـــــ پر دستخط کر کے تقریب کا آغاز کیا گیا۔ اس تقریب میں لفٹ کی چیف ایگزیکٹو عاصمہ ملکتنظیم کے بانی راشد ملک اور بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس دستخطی مہم کا ہدف امن اور عالمی ہم آہنگی کے لئے ایک ملین دستخط”حاصل کر کے ایک نیا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے۔ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ پاکستان کو اقوام عالم میں پر امن قوم کی حیثیت سے دکھایا جائے۔اس تنظیم کے مقاصد وزیر اعظم کے ریاست مدینہ کے ویژن کے مطابق ہیں۔آئیے سب اسلام آباد کو امن کا شہر ، غریبوں کے لئے ٹھکانہ اور کمزوروں کے لئے ایک ایسا مقام بنانے کا عہد کریںجہاں وہ امن سے رہ سکیں ۔ پاکستان کے نوجوان پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینے کے لئے اس اپیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتے ہیں۔ بحیثیت قوم غلط تاثرات کا مقابلہ اس اجتماعی کاوش کے ذریعہ کیا جائے گا اور خطے میں اسلام ، امن اور فلاح و بہبود سے متعلق تمام نقصان دینے والی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
0 0 1 minute read